اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




.

2026-01-15

اعلان نکاح و ولادت

اعلان نکاح
مکرم وجیہہ اللہ صاحب ابن مکرم سعادت اللہ صاحب ریٹائر مربی محلّہ طاہر ننگل قادیان کا نکاح عزیزہ صالحہ بتول صاحبہ بنت مکرم احمد اللہ صاحب آف کاماریڈی تیلنگانہ کے ساتھ مورخہ 27.12.25 کو مبلغ 1,05,000/- روپئے حق مہر کے عوض مکرم تنویر احمد خادم صاحب نے مسجد دارالانوار قادیان میں پڑھایا۔
رشتہ کے کامیاب ہونے اور ہر دو خاندان کے لئے باعث برکت ہونے کے لئے قارئین بدر سے دعا کی درخواست ہے۔
ولادت
الحمد للہ خاکسار کے بیٹے عزیز عرفان احمد عارف و عزیزہ صوفیہ آفتاب کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مورخہ 07.12.25 کو بیٹے کے بعد پہلی بیٹی سے نوازا ہے۔ نومولودہ کا نام نائرہ عارف تجویز کیا گیا ہے جو وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔ عزیزہ محترم محمود احمد عارف صاحب درویش مرحوم کی پڑپوتی اور مکرم محمود طارق آفتاب صاحب آف ساؤتھ ہمٹن یو۔کے کی نواسی ہے۔ عزیزہ کے نیک صالحہ اورخادم دین بننے نیز والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بننے کے لئے قارئین بدر سے دعا کی درخواست ہے۔
(نصیر احمد عارف خادم سلسلہ قادیان)