عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرو قَا لَ: قا ل رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَنْزِلُ عِيسَى بنُ مَرْيَمَ إِلَى الْأَرْضِ فَيَتَزَوَّجُ وَيُولَدُ لَهُ (مشکوٰۃ المصابیح )
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاعیسیٰ بن مریم ؑ زمین پر نازل ہوں گے، وہ شادی کریں گے اور ان کی اولاد ہو گی۔
اس حدیث کی تشریح میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں ۔(ترجمہ از عربی عبارت )آنحضرت ﷺ نے اللہ تعالیٰ سے خَبر پاکر فرمایا کہ مسیح موعود شادی کریں گے اور ان کے ہاں اولاد ہوگی اس میں اس امر کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک ایسا بیٹا عطا کرے گاجو نیکی کے لحاظ سے اپنے باپ کے مشابہ ہوگا۔ ( آئینہ کمالات اسلا م صفحہ 528 )