اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




ارشاد نبویﷺ

2024-03-07

روزے کے آداب: سحری، افطار اور دعا کی نبوی تعلیمات

سحری کھاکر روزہ رکھنے میں برکت ہے

ضحضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا روزے کے دنوں میں سحری کھایا کرو کیونکہ سحری کھاکر روزہ رکھنے میں برکت ہے ۔
(بخاری ،کتاب الصوم ،باب برکۃ السحور )

سورج غروب ہوجائے تو روزہ کھول دینا چاہئے

ضحضرت عمرؓبیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب رات آجائے اور دن چلاجائے یعنی سورج غروب ہوجائے تو روزہ دار کو روزہ کھول لینا چاہئے ۔
(بخاری، کتاب الصوم، باب متی یحل فطر الصائم)

افطار کے وقت کی دعا

ضحضرت معاذ بن زہرہؓ بیان کرتےہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم افطار کے وقت یہ دُعا کرتے تھے۔ اَللّٰھُمَّ لَکَ صُمْتُ وَعَلٰی رِزْقِکَ اَفْطَرْتُ یعنی اے اللہ ! میں نے تیری رضا کی خاطر روزہ رکھا ہے اور تیرے دئیے ہوئے رزق سے میں روزہ کھول رہا ہوں ۔
(ابوداؤد، کتاب الصوم، باب المرأۃ تصوم بغیر اذن زوجھا )