اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




.

2026-03-19

جماعت احمدیہ محمود آباد (اُڑیسہ) میں موصیان کا ریفریشر کورس

جماعت احمدیہ محمود آباد (اُڑیسہ) میں موصیان کا ریفریشر کورس
یکم فروری کو مسجد ناصر آباد محمود آباد میں موصیان کا ریفریشر کورس منعقد ہوا۔ جس میں 53 موصیان نے شمولیت کی۔ مکرم شیخ وسیم الدین صاحب صدر جماعت نے اس پروگرام کی صدارت کی۔ مکرم حلیم احمد صاحب مبلغ انچارج ضلع خوردہ و نیاگڑھ نے درج ذیل اُمور پر روشنی ڈالی:
ژ رسالہ الوصیت کے حوالہ سے نظام وصیت کی غرض و غایت
ژ نظام خلافت نظامِ آسمانی
ژ موصیان کا مقام و مرتبہ
ژ موصیان کی ذمہ داری کے وہ قرآن مجید پڑھائیں
ژ جو لوگ تا حال اس نظام آسمانی میں شامل نہیں ان کو شامل کریں۔ مذکورہ اُمور کے متعلق وضاحت سے موصیان کو سمجھایا گیا۔ کم و بیش اڑھائی گھنٹہ یہ ریفریشر کورس جاری رہا۔
اللہ تعالیٰ اس کے بہتر نتائج ظاہر فرمائے۔
(حلیم احمد مبلغ انچارج ضلع خوردہ نیا گڑھ اُڑیسہ )