سوال: اس خطبۂ جمعہ کا مرکزی موضوع کیا ہے؟
جواب: اس خطبۂ جمعہ کا مرکزی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسمِ مبارک اَلسَّلَام کی حقیقت، اس کے معانی، اور فرد، جماعت اور معاشرے میں سلامتی، امن، محبت اور حقوق العباد کی ادائیگی ہے۔
سوال: اللہ تعالیٰ کا نام اَلسَّلَام کن پہلوؤں سے بیان کیا گیا ہے؟
جواب:حضور انور نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کو اَلسَّلَام اس لیے کہا گیا ہے کہ وہ ہر نقص، عیب، ظلم، فنا اور آفت سے پاک ہے اور اپنی مخلوق کو سلامتی عطا فرمانے والا ہے۔
سوال: علامہ طبری کے نزدیک اَلسَّلَام کا کیا مفہوم ہے؟
جواب: حضور انور نے فرمایا:علامہ طبری کے نزدیک اَلسَّلَام وہ ذات ہے جس کے ظلم سے مخلوق محفوظ رہتی ہے۔
سوال: تفسیر روح البیان میں اَلسَّلَام کی کیا تشریح کی گئی ہے؟
جواب:حضور انور نے فرمایا: تفسیر روح البیان کے مطابق اَلسَّلَام ہر قسم کی آفت اور نقص سے محفوظ ذات ہے اور سلامتی عطا کرنے میں کامل ہے۔
سوال: اَنْتَ السَّلَام اور مِنْکَ السَّلَام کے کیا معانی ہیں؟
جواب:اَنْتَ السَّلَام: تو ہر عیب اور نقص سے پاک ہے،مِنْکَ السَّلَام: ہر قسم کی سلامتی، نجات اور حفاظت صرف تیری طرف سے ہے۔
سوال: آیت سَلَامٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبِّ رَّحِیْم کا کیا مفہوم ہے؟
جواب:حضور انور نے فرمایا: اس آیت کا مفہوم یہ ہے کہ جنت میں اللہ تعالیٰ خود مومنوں کو سلامتی کا پیغام عطا فرمائے گا۔
سوال: دارالسلام سے کیا مراد ہے؟
جواب:حضور انور نے فرمایا: دارالسلام سے مراد جنت ہے جو اللہ تعالیٰ کے قرب اور دائمی امن و سلامتی کی جگہ ہے۔
سوال: سُبُلَ السَّلَام کا کیا مطلب ہے؟
جواب: حضور انور نے فرمایا: سُبُلَ السَّلَام سے مراد وہ راستے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی رضا، نور، ہدایت اور صراطِ مستقیم تک لے جاتے ہیں۔
سوال:حدیث کے مطابق سلام کا کیا مقام ہے؟
جواب: حضور انور نے فرمایا:سلام اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے ایک نام ہے اور زمین میں امن و محبت پھیلانے کا ذریعہ ہے۔
سوال: کامل ایمان کے حصول کی کیا شرط بیان کی گئی ہے؟
جواب:حضور انور نے فرمایا: کامل ایمان کے لیے آپس میں محبت ضروری ہے اور محبت سلام کو رواج دینے سے پیدا ہوتی ہے۔
سوال: بہترین اسلام کس کو قرار دیا گیا ہے؟
جواب: حضور انور نے فرمایا:بہترین اسلام یہ ہے کہ انسان کھانا کھلائے اور ہر جاننے اور نہ جاننے والے کو سلام کرے۔
سوال: بغض اور حسد کو خطرناک کیوں قرار دیا گیا ہے؟
جواب: حضور انور نے فرمایا: بغض اور حسد کو خطرناک اسلئے قرار دیا گیا ہےکیونکہ بغض اور حسد دین کو مونڈھ دیتے ہیں اور انسان کو ایمان اور جنت سے محروم کر سکتے ہیں۔
سوال: حقیقی مسلمان کی پہچان کیا ہے؟
جواب: حضور انور نے فرمایا: حقیقی مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے تمام انسان محفوظ رہیں۔
سوال: سلامتی پھیلانے کا انسان کو کیا فائدہ ہوتا ہے؟
جواب: حضور انور نے فرمایا:سلامتی پھیلانے والا انسان اللہ تعالیٰ کے فضل، حفاظت، محبت اور قرب کا وارث بنتا ہے۔
سوال: جماعت میں لڑائی جھگڑے کن نقصانات کا باعث بنتے ہیں؟
جواب:حضور انور نے فرمایا: جماعت میں لڑائی جھگڑے جماعت کی بدنامی، جماعتی سزا، خلیفۂ وقت کے لیے تکلیف اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا سبب بنتے ہیں۔
سوال: جماعتی تنازعات میں سلام کا کردار کیا ہے؟
جواب: سلام دلوں کی کدورتیں دور کرتا ہے، عفو و درگزر پیدا کرتا ہے اور صلح و محبت کی فضا قائم کرتا ہے۔
سوال: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نزدیک حقیقی سلام کیا ہے؟
جواب:حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نزدیک حقیقی سلام وہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہو، کیونکہ دنیا کے ہزار سلام بھی خدائی سلام کے بغیر بے فائدہ ہیں۔
سوال: حضرت مسیح موعودؑ پر سلام بھیجے جانے کا کیا مفہوم ہے؟
جواب: حضور انور نے فرمایا:اس سے مراد اللہ تعالیٰ کی خاص حفاظت، نصرت، دوستی اور دشمنوں کی آگ کو ٹھنڈا کرنا ہے۔