اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




.

2026-01-15

ملک بھر میں تبلیغِ حق کی بیداری اور تنظیمی سرگرمیوں کا روشن مظہر

مختلف جماعتوں میں یوم تبلیغ کی تقاریب کا شاندار انعقاد
14؍ دسمبر کو مرکزی اعلان کے مطابق درج ذیل جماعتوں میں یوم تبلیغ منعقد کیا گیا۔ تمام جماعتوں میں نماز تہجد سے جملہ پروگرام شروع ہوئے۔ بعد ازاں تقسیم لٹریچر اور سنجیدہ طبع افراد کو زبانی تبلیغ اور مجالس سوال و جواب منعقد کئے گئے۔ جن جماعتوں نے یوم تبلیغ میں حصّہ لیا ان کے اسماء ذیل میں درج کئے جارہے ہیں:
محبوب نگر (تلنگانہ)، تھیرو بالی، مانیکا گوڑا (اُڑیسہ)،ویسٹرن اُڑیسہ، کالی کٹ ، ارناکلم، ملاپور (کیرلہ)، گاندھی دھام (گجرات) (ادارہ)
رپورٹ تربیتی اجلاس جماعت احمدیہ بیجاپور کرناٹک
مورخہ 20.09.25 بروز ہفتہ بعد نماز مغرب مکرم لیاقت فرید استاد صاحب امیر ضلع بیجاپور و گلبرگہ کی زیر صدارت ایک تربیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ تلاوت قرآن شریف عزیزم فرحان احمد نے پیش کی۔ نظم عزیزم صباح الدین نے نہایت خوش الحانی سے پیش کی۔ بعدہ‘ اس جلسہ میں ایک ہی تقریر ہوئی جو ٹویٹر کمپین کی اہمیت کے عنوان پر مکرم امیر صاحب نے سامعین کے سامنے فرمائی۔ اس تربیتی اجلاس میں حاضرین جلسہ کی کُل تعداد 16 افراد پر مشتمل تھی جن میں 3 انصار، 6 خُدام، 6 لجنات اور 1 عدد طفل شامل تھے۔ اس تربیتی اجلاس کا اختتام مکرم امیر صاحب نے اجتماعی دُعا کے ساتھ فرمایا۔
اللہ تعالیٰ اس تربیتی جلسہ میں شامل افراد کی کوششوں کو قبول فرمائے۔ آمین
(ایم . مقبول احمد مبلغ سلسلہ بیجاپور کرناٹک)
بانسرہ (بنگال )میں ضلعی جلسہ سالانہ کا کامیاب انعقاد
جماعت احمدیہ بانسرہ میں9؍ نومبر بروز اتوار تیسراضلعی جلسہ سالانہ منعقد ہوا ۔جلسہ مسجد احمدیہ بانسرہ میں منعقد ہوا۔ یہ مسجد سڑک کے کنارہ ہے۔اسلئے سڑک کے کنارےدونوں اطراف کو بینرز سے سجایا گیا ۔
جلسہ کے روز نماز تہجد کا اہتمام کیا گیا ۔بعد نماز فجر مکرم مولانا مجاہد احمد شاستری صاحب مرکزی نمائندہ نے نماز کی اہمیت پر درس دیا ۔
جلسہ کی صدارت مکرم عبدالودود صاحب امیر ضلع نے کی۔ تلاوت قرآن مجید مکرم مبارک احمد صاحب نے کی اورمکرم مرزا انعام الکبیر صاحب نے ترجمہ سنایا۔بعدہ مکرم تعریف صاحب نے خوش الہانی سے نظم سنائی۔ پہلی تقریر مکرم عبدالمالک مبلغ انچارج ضلع مدناپور نے بعنوان’’مالی قربانی اور وصیت کی اہمیت‘‘ ۔ دوسری تقریر مکرم انعام الکبیرصاحب نے’’نظام خلافت کی اہمیت ‘‘کے عنوان پر کی۔تیسری تقریر مکرم رضوان احمد صاحب منڈل نائب امیر ضلع و صدر جماعت بتھاری نےحضرت مسیح موعودؑ کے عشق رسول کے عنوان پرپیش کی۔
نماز مغرب و عشاء کے بعد دوسرا اجلاس مکرم مزمل علی صاحب ملا امیر ضلع 24 پرگنہB کی صدارت میں شروع ہوا۔تلاوت قرآن مجید مکرم ابو جعفر صادق صاحب نے کی ۔مکرم عبدالمنان صاحب نے خوش الحانی سے بنگلہ نظم سنائی۔ پہلی تقریر مکرم ابو طاہر منڈل صاحب مبلغ انچارج کولکاتہ نےکی۔ آپ کی تقریر کا عنوان تھا ’’حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام اور خدمت اسلام‘‘۔ دوسری تقریرمیں مکرم مولانا مجاہد احمد شاستری صاحب مرکزی نمائندہ نے اسلامی تعلیمات کے مختلف خوبصورت پہلو احباب کے سامنے پیش کئے۔ تیسری تقریرمکرم ابو جعفر صادق صاحب مربی سلسلہ تعلیم القران وقف عارضی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مذہبی رواداری کے عنوان پر کی۔ چوتھی و آخری تقریر مکرم صدر اجلاس نے سوشل میڈیا کے فوائد و نقصانات کے عنوان پر کی اور تمام شاملین جلسہ کا شکریہ ادا کیا۔
آخر پر دعا کے ساتھ اجلاس کا اختتام ہوا۔اس جلسہ میں 190 افراد شامل ہوئے جس میں احمدیوں کے علاوہ غیر از جماعت کے لوگ بھی شامل تھے۔غیروں نے بھی بہترین تاثرات کا اظہار فرمایا۔
دعاہے کہ اللہ تعالیٰ اس جلسہ کےبہترین نتائج ظاہر فرمائے(آمین)
(مزمل علی ملا امیر ضلع 24 پرگنہ زون Bویسٹ بنگال)
کیرالہ کے ضلع پالگھاٹ میں یوم تبلیغ کا انعقاد
مرکزی ہدایت کے مطابق 14 دسمبر کو پالاگھاٹ کیرالہ میں یوم تبلیغ نہایت جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس کے لیے پالا گھاٹ کی تمام جماعتوں میں تبلیغی کمیٹیاںمقرر کی گئی اور پروگرام سے قبل حضور انور کی خدمت میں دعائیہ خطوط لکھے گئے ۔ نماز تہجد کا اہتمام کیا گیا اور بعد نماز فجر حضور انور کا خطبہ مورخہ 12 دسمبر احباب جماعت کو سنایا گیا۔ تمام ضلع میں کل 38 گروپ مختلف مقامات میں تبلیغ کےلئےگئے ۔چھ مقامات پر عارضی بک سٹال لگائے گئے 876 افراد کو پیغام حق پہنچایا گیا۔1076لیف لیٹس،1670پمفلٹس اور 33کتب تقسیم کی گئیں۔اسی طرح اخبار بدر 46افراد کو ملیالم بدر،48 افراد کو اور ملیالم رسالہ 42 افراد کو دئے گئے۔
مختلف سرکاری دفاتر میں بھی پیغام حق پہنچایا گیا۔جن میں C.I، S.H.Oسرجن صاحبان اور ایم ایل اے صاحبان شامل ہیں۔نیز لوکل اخبارات میں بھی یوم تبلیغ کی خبریں بغرض اشاعت دی گئیں ۔ کل ملاکر تمام ضلع میں 3855 افراد تک پیغام حق پہنچایا گیا۔اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل سے ہماری ان حقیر مساعی کو قبول فرمائے۔(آمین) (کے قمر الدین انچارج ضلع پالاگھاٹ کیرالہ)