’’نظارت تعلیم‘‘کے تحت تعلیمی ادارہ جات میں ٹیچرز کی ضرورت
قادیان میں موجوداسکول میں JBT گریڈ کی کچھ اسامیاں پُر کی جانی مطلوب ہیں۔پنجابی ، انگلش ، ہندی ، اُردو جاننے والی اُمیدواران جو خدمت کا جذبہ اور مطلوبہ تعلیمی قابلیت رکھتی ہوں ،نظارت دیوان قادیان کی طرف سے مطبوعہ کوائف فارم پُر کرکے اپنی درخواستیں جمع کروا سکتی ہیں۔اسامیوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔
(1) T.G.T(ٹرینڈ گریجویٹ جنرل لائن ٹیچر)/ JBT (جونیئر بیسک ٹیچر)-(LADY TEACHER) تعلیمی قابلیت :- 55%نمبرات کے ساتھ گریجویشن اور B.Ed. کے ساتھ گورنمنٹ سے منظور شدہ کسی ادارے میں3سال کا پڑھانے کاتجربہ ہو۔
(پوسٹ گریجویٹ کو ترجیح دی جائیگی۔)
(2) کمپیوٹر ٹیچر - (MALE TEACHER) تعلیمی قابلیت:-متعلقہ مضمون میں گریجویشن(B.C.A) 55%کے ساتھ ہو،اور کسی بھی منظور شدہ ادارے میں3سال کا تجربہ ہو۔پوسٹ گریجویٹ کو ترجیح دی جائیگی۔
(3) Physical Education Teacher - (MALE TEACHER)
تعلیمی قابلیت:-متعلقہ مضمون میں گریجویشن(B.P.Ed) 55%کے ساتھ ہو،اور کسی بھی منظور شدہ ادارے میں3سال کا تجربہ ہو۔
(4) CTETیاTETکوالیفائیڈ امیدوار کو ترجیح دی جائیگی۔
(5) صرف UGC سے منظور شدہ تعلیمی ادارہ جات کی اسناد ہی قابل قبول ہوں گی۔
(6) اُمیدوار کی عمر20سال سے کم اور 40سال سے زائد نہ ہو۔استثنائی صورت میں عمرکی حد میں چھوٹ پر غور ہوسکتا ہے۔
(7) صرف انہی اُمیدواران کی سلیکشن پر غور ہوگا جو مرکزی کمیٹی برائے بھرتی کارکنان کی طرف سے لئے جانے والےتحریری امتحان اور زبانی انٹرویومیں کامیاب ہونگےاور نور ہسپتال کی طبی رپور ٹ کے مطابق صحتمند ہوںگے۔
(8) Selection کی صورت میں اُمید وار کو قادیان میں اپنی رہائش کا انتظام خود کرنا ہوگا۔
(9) انٹرویو کے لئے قادیان بلانے کی صورت میں آمد و رفت کے اخراجات اُمیدوار کے اپنےذمہ ہوںگے۔
(10) انٹرویو کی تاریخ کے تعلق سےبعد میں اطلاع دی جائیگی۔
(11) مطبوعہ کوائف فارم ،دفتر نظارت دیوان یادرج ذیل ایڈریس/Emailسے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
(12) درخواستیں تعلیمی قابلیت وتجربہ کی اسناد (Self Attested) نقول کے ساتھ نظارت دیوان میں اعلان ھٰذا سے دو ماہ کے اندر اندر پہنچ جانی چاہئیں۔
(13) گزارہ الائونس ودیگر معلومات کے لئے درج ذیل ای میل وفون نمبرز پر دفتری اوقات کے دوران رابطہ کیاجاسکتا ہے۔
مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں: نظارت دیوان صدر انجمن احمدیہ قادیان پن کوڈ: 143516
موبائل : 09888232530, 09682627592 دفتر: 01872-501130
E-mail: [email protected]