اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




.

2026-04-09

اعلان برائے انعقاد اجلاسات یومِ مسیح موعودؑ قادیان

قادیان دارالامان میں یوم مسیحِ موعود کے اجلاسات

؍ مارچ کو قادیان دارالامان میں نو مقامات پر یوم مسیحِ موعود کے اجلاسات منعقد کئے گئے جس میں درج ذیل عناوین پر تقاریر ہوئی:
(1) - حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مقام و مرتبہ قرآن مجید ، احادیث اور بزرگان امت کی پیشگوئیوں کی روشنی میں
(2) - حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کارنامے

1. مسجد اقصیٰ میں محترم مولانا محمد حمید کوثر صاحب ناظر دعوت الی اللہ مرکزیہ قادیان کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مکرم سفیر الدین صاحب متعلم جامعہ احمدیہ قادیان نے تلاوت قرآن مجید پیش کی اور مکرم سعید احمد ملکانہ صاحب مربی نظامت جائیداد نے نظم پیش کی، بعدہٗ دو تقاریر ہوئیں۔ پہلی تقریر مکرم بلال احمد آہنگر صاحب استاد جامعہ احمدیہ نے کی۔ اسی طرح دوسری تقریر مکرم حافظ سید رسول نیاز صاحب مربی نشرواشاعت نے پیش کی۔ اس جلسہ میں محلہ دارالفتوح، باب الابواب، مبارک، اقصیٰ، باب الامن، ناصرآباد کے کم و بیش 272 مرد و خواتین نے شرکت کی۔
2. مسجد انوار: زیر صدارت محترم مولانا محمد نسیم خان صاحب نائب امیر اوّل قادیان منعقد ہوا۔ جس میں تلاوت قرآن مجید عزیزم ایس بی صباح الدین صاحب متعلم جامعہ احمدیہ نے پیش کی اور نظم مکرم وقاص احمد ریشی صاحب متعلم جامعہ احمدیہ نے پیش کی۔ بعدہٗ حسب پروگرام دو تقاریر ہوئیں۔ پہلی تقریر مکرم محمد عارف ربّانی صاحب مربی سلسلہ نشرواشاعت قادیان نے کی۔ اسی طرح دوسری تقریر مکرم قمرالحق خان صاحب نائب پرنسپل جامعہ احمدیہ نے پیش کی۔ اس جلسہ میں کم و بیش 275 مرد و خواتین نے شرکت کی۔
3. مسجد مسرور : محترم مولانا مظفر احمد ناصر صاحب ناظر اصلاح و ارشاد مرکزیہ شمالی ہند کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تلاوت قرآن مجید مکرم حافظ شیخ محمد یحییٰ صاحب متعلم جامعہ احمدیہ نے پیش کی اور نظم مکرم عبدالوکیل صاحب ابن مکرم عبدالمناف صاحب نے پیش کی۔ بعدہٗ حسب پروگرام دو تقاریر ہوئیں۔ پہلی تقریر مکرم طارق سلمان صاحب مربی اصلاح و ارشاد جنوبی ہند نے پیش کی۔ اسی طرح دوسری تقریر مکرم لئیق احمد ڈار صاحب مربی نظارت علیاء نے پیش کی۔ اس جلسہ میں کم و بیش 180 مرد و خواتین نے شرکت کی۔
4. مسجد محمود میں جلسہ یوم مسیح موعود محترم مولانا عطاء المجیب لون صاحب ایڈیشنل ناظر اصلاح و ارشاد جنوبی ہند کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تلاوت قرآن مجید عزیزم حافظ لقمان احمد تقی صاحب متعلم جامعہ احمدیہ نے پیش کی اور نظم عزیزم عفان احمد تقی صاحب نے پیش کی۔ بعدہٗ حسب پروگرام دو تقاریر ہوئیں۔ پہلی تقریر مکرم ٹی امیرالدین صاحب نائب ناظر بیت المال آمد نے پیش کی۔ اسی طرح دوسری تقریر مکرم طاہر احمد بیگ صاحب نائب ناظم دارالقضاء نے پیش کی۔ اس جلسہ میں کم و بیش 100 مرد و خواتین نے شرکت کی۔
5. مسجد مہدی : محترم مولانا جاوید احمد لون صاحب ناظر دیوان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں تلاوت قرآن مجید مکرم شرافت حسین صاحب نے پیش کی او رنظم عزیزم عاشر احمد بیگ صاحب نے پیش کی۔ بعدہٗ حسب پروگرام دو تقاریر ہوئیں۔ پہلی تقریر مکرم عطاء الحئی بیگ صاحب مربی اصلاح و ارشاد جنوبی ہند نے پیش کی۔ اسی طرح دوسری تقریر مکرم فلاح الدین قمرصاحب نے کی۔ اس جلسہ میں کم و بیش 135 مرد و خواتین نے شرکت کی۔
6. مسجد طاہر : محترم مولانا محمد سعادت اللہ صاحب نائب امیر سوم قادیان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تلاوت قرآن مجید عزیزم مصوّر احمد صاحب نے پیش کی اور نظم عزیزم عتیق احمد صاحب نے پیش کی۔ بعدہٗ حسب پروگرام دو تقاریر ہوئیں۔ پہلی تقریر مکرم مصوّر احمد مسرور صاحب استاد جامعہ احمدیہ نے پیش کی۔ اسی طرح دوسری تقریر مکرم باسط رسول ڈار صاحب مرکزی قاضی دارالقضاء نے کی۔ اس جلسہ میں کم و بیش 155 مرد و خواتین نے شرکت کی۔
7. مسجد بشیر : محترم حافظ شریف الحسن صاحب ناظم ارشاد وقف جدید قادیان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تلاوت قرآن مجید مکرم عبدالمالک صاحب نے پیش کی اور نظم عزیز حشام احمد صاحب نے پیش کی۔ بعدہٗ حسب پروگرام دو تقاریر ہوئیں۔ پہلی تقریر مکرم ایم ناجد احمد صاحب مربی اصلاح و ارشاد جنوبی ہند نے پیش کی۔ اسی طرح دوسری تقریر مکرم وجاہت احمد صاحب مربی بیت المال آمد نے پیش کی۔ اس جلسہ میں کم و بیش 75 مرد و خواتین نے شرکت کی۔
8. مسجد رحمٰن: محترم مولانا نسیم احمد طاہر صاحب نائب صدر عمومی قادیان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تلاوت قرآن مجید عزیزم حافظ تنزیل احمد صاحب متعلم جامعہ احمدیہ نے پیش کی اور نظم مکرم سید اجمل احمد صاحب کارکن نظامت دارالقضاء قادیان نے پیش کی۔ بعدہٗ حسب پروگرام دو تقاریر ہوئیں۔ پہلی تقریر مکرم بشیر احمد حبیب صاحب مربی دارالقضاء نے اور دوسری تقریر مکرم عطاء المغنی صاحب مربی نشرواشاعت نے پیش کی۔ اس جلسہ میں کم و بیش 22 مرد و خواتین نے شرکت کی۔
9. مسجد نور: محترم اظہر احمد خادم صاحب پرنسپل دارالصناعت کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تلاوت قرآن مجید عزیزم حافظ عاقب احمد صاحب متعلم دارالصناعت نے پیش کی اور نظم عزیزم لیاقت احمد چوہان صاحب متعلم جامعہ احمدیہ نےپیش کی۔ بعدہٗ حسب پروگرام دو تقاریر ہوئیں۔ پہلی تقریر مکرم سید طفیل احمد شہباز صاحب مربی نشرواشاعت نے پیش کی۔ اسی طرح دوسری تقریر مکرم مرید احمد ڈار صاحب نے کی۔ اس جلسہ میں کم و بیش 35 مرد و خواتین نے شرکت کی۔
اللہ تعالیٰ ان اجلاسات کے بہتر نتائج ظاہر فرمائے اور ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیان فرمودہ تعلیمات پرعمل کرنے کی توفیق بخشے۔ آمین (صدر عمومی لوکل انجمن احمدیہ قادیان)