اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




.

2026-06-11

اللہ کی آیات پر ایمان اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کی اطاعت مومنین پر فریضۂ لازم ہے

تِلْکَ اٰیٰتُ اللّٰہِ نَتلُوْہَا عَلَیْکَ بِالْحَقِّ ۚ فَبِاَیِّ حَدِیْثٍ ۭ بَعْدَ اللّٰہِ وَاٰیٰتِہٖ یُؤْمِنُوْنَ۔ ( الجاثِیَہْ:۷)
یہ اللہ کی آیات ہیں جو ہم تیرے سامنے حق کے ساتھ پڑھ کر سناتے ہیں۔ پس اللہ اور اس کی آیات کے بعد پھر اَور کس بات پر وہ ایمان لائیں گے؟
وَمَا اٰتٰکُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْہُ ٭ وَمَا نَہٰکُمْ عَنْہُ فَانْتَہُوْا ۚ وَاتَّقُوا اللّٰہَ ط اِنَّ اللّٰہَ شَدِیْدُ الْعِقَابِ ۘ
( الحشر :۸)
اور رسول جو تمہیں عطا کرے تو اسے لے لو اور جس سے تمہیں روکے اُس سے رُک جاؤ اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔ یقیناً اللہ سزا دینے میں بہت سخت ہے۔