اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




.

2026-01-22

“اعلانِ مغفرت: محترمہ روشن تارا بیگم صاحبہ مرحومہ”

اعلان مغفرت
خاکسار کی اہلیہ محترمہ روشن تارا بیگم صاحبہ مورخہ 21 دسمبر 2025ء کوکنسر کی بیماری کے سبب اس دارِ فانی سے رخصت ہو گئیں۔اِنّا للّٰہ و اِنّا اِلَیہِ راجِعُون۔مرحومہ ایک نہایت باوفا، نیک سیرت اور باعمل خاتون تھیں۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی صبر، استقامت اور اخلاص کے ساتھ خدمتِ دین میں گزاری اور ہر مشکل گھڑی میں خاکسار کا حوصلہ اور سہارا بنی رہیں۔ صوم و صلوٰۃ کی پابندی، مہمان نوازی، اخلاقِ حسنہ اور خلافت سے بے پناہ محبت مرحومہ کی نمایاں صفات تھیں۔مرحومہ کو بچوں سے خاص شفقت و ہمدردی تھی۔ وہ نہ صرف ان کے ساتھ محبت و شفقت سے پیش آتیں بلکہ انہیں نمازوں کی پابندی اور دینی اقدار کی طرف توجہ دلانے میں بھی خاص دلچسپی لیتی تھیں۔مرحومہ اپنے پس ماندگان میں ایک بیٹا، بہو، بیٹی، داماد، ایک نانی اور ایک پوتا چھوڑ گئی ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا کرے۔آمین
(غلام حیدر خان سابق معلم سلسلہ اڈیشہ)